الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد نظام عدل نیوز /ظاہر حسین کاظمی الیکشن کمیشن آف پاکستان نےصوبہ پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی جسکے حوالے سے باضابطہ طور پر نگران سیٹ اپ کو ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت آئی جی کے علاؤہ تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جاری مراسلہ کے مطابق صوبہ بھر میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات بھی کردیں گئیں ہیں جبکہ سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ نگران سیٹ اپ معمول کے مطابق اپنا کام شروع کردے
0 Comments