اسلام آباد کوڑا پھینکنے پر پی ٹی آئی رہنما کے ورانٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
پارلیمنٹ لاجز اور سیکٹر جی سکس کے گرین ایریا میں کوڑا ڈمپ کرنے پر سینیٹر احمد خان کے وارنٹ گرفتاری جاری سینیٹر احمد خان معروف کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ،وارنٹ گرفتاری سی ڈی اے کے سینئر مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے جاری کیا ،زیڈ کے بی کو انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ،جرمانہ کی عدم ادائیگی اور عدالت پیش نہ ہونے پر زیڈ کے بی کے چیف ایگزیکٹو سینیٹر احمد خان کے وارنٹ جاری کئے گئے ،عدالت نے ایس ایچ او آئی نائن کو 18 جنوری تک ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا،سینیٹر احمد خان کی کمپنی نے اسلام آباد میں متعدد پراجیکٹس کئے ہیں،ملزم احمد خان کی کمپنی کی جانب سے کوڑا ڈمپ کرنے سے قدرتی ماحول کو کافی نقصان پہنچا ہے ،کوڑا ڈمپ کرنے سے سی ڈی اے کی زمین کو بھی نقصان پہنچا ہے
سینیٹر احمد خان کا 2016 سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے
0 Comments