اسلام آباد ،مصروف ترین لہتراڑ روڈ راجہ بازار کی شکل میں تبدیل تجاوزات مافیا کا راج

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،مصروف ترین لہتراڑ روڈ راجہ بازار کی شکل میں تبدیل تجاوزات مافیا کا راج

اسلام آباد ،مصروف ترین لہتراڑ روڈ راجہ بازار کی شکل میں تبدیل تجاوزات مافیا کا راج 

اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )شہراقتدار کی مصروف ترین لہتراڑ روڈ راجہ بازار کی شکل میں تبدیل تجاوزات مافیا کا راج  غیرقانونی کار پارکنگ نے دوران سفر شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طہ ہونے لگا  ضلعی انتظامیہ،سی ڈی اے ،ٹریفک پولیس اسلام آباد خواب خرگوش کے مزے لینے لگی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مشہور مصروف ترین سڑک لہتراڑ روڈ پر شہریوں کے لیے گاڑیوں میں  سفر کرنا مشکل ہوگیا لہتراڑ پر  غیرقانونی طور پر  لبے روڈ کار پارکنگ بنا لیں گئیں جنکی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوچکی ہے لہتراڑ روڈ کھنہ پل کے نزدیک راول ڈینٹل ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے سڑک کے اوپر ہی کارپارکنگ بنا لینا ضلعی انتظامیہ سمیت ٹریفک پولیس احکام کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ علی پور میں بھی ایچ بی ایس ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی کارپارکنگ لبے روڈ قائم کر لی ہے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر پورا پورا دن ٹریفک جام رہتی ہے لیکن اسکے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس اسلام آباد کی طرف سے کوئی خاطر خواہ یہ مسلہ حل کرنے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں اگر دیکھا جائے تو سی ڈی اے کی عدم توجہی اور لاپرواہی کے باعث اس وقت کھنہ پل سے لیکر علی پور تک لہتراڑ روڈ پر  تجاوزات مافیا کا راج ہے جس کی وجہ سے لہتراڑ روڈ پر شہریوں کے لیے سفر کرنا وبال جان بن چکا ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سمیت چیرمین سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر فوری قابو پائیں

Post a Comment

0 Comments