اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی 

اسلام آباد(نظام عدل نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اوت جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلہ کے خلاف وفاق، الیکشن کمیشن وغیرہ کی انٹراکورٹ اپیلوں میں الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب اور فریقین وکلاء سے دلائل طلب کرلیے گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ، الیکشن کمیشن کی جانب سےسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال، ڈی جی لاء محمد ارشد،عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ،پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سردار تیمور اسلم، جبکہ جماعت اسلامی کے وکیل جاوید سلیم شورش اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منوراقبال دوگل نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان عامر رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،اٹارنی جنرل آفس خالی ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کیسسز کو دیکھ رہے ہیں،استدعا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کی مصروفیت کی وجہ سے سماعت ملتوی کی جائے،جس پر چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ ایسے نہ کریں،اگر ملتوی کرنا ہے تو میں 2031 تک ملتوی کرتا ہوں جب میری ریٹائرمنٹ ہے،یہ ایک دن میں مکمل ہونا ہے یا نہیں یہ معلوم نہیں،الیکشن کمیشن نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے،میں الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ پہلے دلائل دے دیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ میں اس کیس کے حوالے سے مختصر حقائق بیان کرنا چاہتا ہوں،چیف جسٹس نے کہاکہ جب تک پارلیمنٹ سے بل پاس ہوکر ایکٹ نہیں بنے گا اسے قانون نہیں بل کہا جائے گا،اپ کی درخواست تھی کہ جو حکم آیا الیکشن کروانے کا اس کے مطابق وقت کم تھا؟،کیا الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پوچھا کہ ایک دم 101 سے 125 یونین کونسلز کیوں کیں؟،وفاقی حکومت نے کہا بتایا ہے کہ 101 یونین کونسلز سے 125 یونین کونسلز کیوں کی ہیں،وفاقی کو بتانا تو ہوگا کہ 125 یونین کونسلز کیوں کی گئیں،ایک دم آبادی کیسے ذیادہ ہوگئی کہ یونین کونسلز بڑھا دی گئیں،کیا ہم پھر پارلیمنٹ سے بل پاس ہونے کا انتظار کریں؟،کیا عدالت کا کام ہے الیکشن کروانا یا نہ کروانا ؟،وقت کی قلت کا ہم کہ سکتے ہیں کہ بہت کم تھا،لیکن سوال یہ ہے کہ 101 یونین کونسلز سے 125 کیوں کی گئیں،تین مہینے میں ایسا کیا ہو گیا کہ یونین کونسلز بڑھائی گئیں،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ فرسٹ امپریشن کا کیس ہے،یہ پہلی دفعہ ہی ہوگا کہ کیا لوکل ایریا ہے، کیا تعریف ہے ،چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن حکام سے کہاکہ آپ بھی تفصیلی جواب جمع کرائیں اور آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا دلائل دیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت اگلے بدھ تک کیلئے ملتوی کردی

Post a Comment

0 Comments