اسلام آباد ،سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا گن میں گرفتار شراب برآمد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا گن میں گرفتار شراب برآمد


 اسلام آباد ،سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا گن میں گرفتار شراب برآمد 


اسلام آباد نظام عدل نیوز /سابق وزیر اعلی پنجاب، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور، گن مین گرفتار کر لیے گئے،سابق وزیراعلی پنجاب کے ملازمین کو اسلام آباد سے شراب کی بوتلیں لے جاتے گرفتار کیا گیا،چوھدری پرویز الٰہی کے ڈرائیور اور گن مین کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج،گن مین اور ڈرائیور، چوہدری پرویز الہی کی ہدایات پر لاہور سے رقم بھرا لفافہ لے کر آئے،پنجاب ہاؤس کے ملازم فہیم مرزا کو گن مین، ڈرائیور پیسے دینے، بریف کیس میں بند شراب کی بوتلیں لینے آئے،سابق وزیراعلی کے ڈرائیور اور گن مین کے مجسٹریٹ کے سامنے مزید انکشافات
دونوں ملزمان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے مبینہ ملازمین فہیم اور ارشاد نامی اشخاص کا نام بتایا،فہیم اور ارشاد مبینہ طور پر سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی کے فرنٹ مین ہیں، ملزمان کا انکشاف،پارلیمنٹ ہاؤس کے دونوں ملازمین، چوھدری پرویز الہی کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں، انکشاف،دونوں ملازمین، سابق وزیر اعلیٰ کے لیے نجی رہائش گاہ پر نجی محفلوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں، انکشاف چوہدری پرویز الٰہی کے لیے عاصم چیمہ نامی شخص بھی نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے، ملزمان کا انکشاف، اسلام آباد سے شراب بھی اسی مقصد کے لئے منگوائی گئی تھی،مبینہ طور پر عاصم چیمہ نامی شخص بھی پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے، ملزمان کا انکشاف

Post a Comment

0 Comments