غیرملکی لاءانفورسمنٹ کمیونٹی کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

غیرملکی لاءانفورسمنٹ کمیونٹی کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

 اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غیر ملکی لا ءانفورسمنٹ کمیونٹی کے وفدنے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،جہاں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی اور سی پی او لاءاینڈ آرڈر نے وفد کا استقبال کیا اور سیف سٹی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کروایا۔ افسران نے وفد کے ساتھ میٹنگ کی اور شہر میں سیف سٹی کیمروں کی ورکنگ اور افادیت کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے سیف سٹی کیمرے شہر کی سکیورٹی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ سی پی او سیف سٹی نے وفد کو بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر سیف سٹی پراجیکٹ کی کوریج شہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دی جبکہ سیف سٹی کی سروسز کو شہر کے مختلف علاقوں سمیت اہم تجارتی مراکز، بلڈنگز، میٹروبس اور ٹال پلازوں کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ، وفد نے اس اہم پروجیکٹ اور اسلام آباد پولیس کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments