اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی


نظام عدل نیوز /اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم کی  کامیاب کارروائی، قماربازی میں ملوث تین ملزمان   گرفتار کر کے داﺅپر لگی ہوئی نقدی اور آلات قماربازی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، اس سلسلہ میں تھا نہ کھنہ پولیس ٹیم نے قمار بازی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شا خت انصر علی ،جاوید اور ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے داﺅپر لگی نقدی،موبائل فونز اور آلات قماربازی قبضہ پولیس میں لےکر مقدمہ درج کرلیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار -"15پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments