اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی سماعت ،سماعت یکم فروری تک ملتوی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی سماعت ،سماعت یکم فروری تک ملتوی



اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی سماعت ،سماعت یکم فروری تک ملتوی 
نظام عدل نیوز ظاہرحسین کاظمی 
اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف وفاق، الیکشن کمیشن و دیگر کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ عدالت پیش ہوئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال، ڈی جی لاء محمد ارشد و دیگر عدالت پیش ،پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سردار تیمور اسلم، جبکہ جماعت اسلامی کا وکیل جاوید سلیم شورش عدالت میں پیش،ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان عامر رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہے، منور اقبال دوگل ،اٹارنی جنرل آفس خالی ہے اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کیسسز کو دیکھ رہے ہیں، منور اقبال دوگل ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کی مصروفیت کی وجہ سے سماعت ملتوی کی جائے، منور اقبال دوگل،آپ ایسے نہ کریں،چیف جسٹس کا وفاق کے وکیل پر اظہار برہمی
اگر ملتوی کرنا ہے تو میں 2031 تک ملتوی کرتا ہوں جب میری ریٹائرمنٹ ہے،چیف جسٹس ،یہ ایک دن میں مکمل ہونا ہے یا نہیں یہ معلوم نہیں،چیف جسٹس ،الیکشن کمیشن نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے،چیف جسٹس ،میں الیکشن کمیشن سے کہتا ہوں کہ وہ پہلے دلائل دے دیں،چیف جسٹس ،میں اس کیس کے حوالے سے مختصر حقائق بیان کرنا چاہتا ہوں،وکیل الیکشن کمیشن،جب تک پارلیمنٹ سے بل پاس ہوکر ایکٹ نہیں بنے گا اسے قانون نہیں بل کہا جائے گا،چیف جسٹس
پہلے 50 تھے پھر 101 اور پھر 125 یونین کونسلز ہو گئیں،چیف جسٹس ،جب پہلے درخواست دائر ہوئی تو نوٹیفیکیشن نہیں ہوا تھا،چیف جسٹس ،پہلے 101 یونین کونسلز کا نوٹیفکیشن ہوا پھر 125 کا ،چیف جسٹس ،ایک ہائیکورٹ کی ججمنٹ موجود ہے جو سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دی،چیف جسٹس عامر فاروق،الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد 125 یونین کونسلز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،چیف جسٹس ،آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف اور شفاف الیکشن کرونا الیکشن کمیشن کی زمیداری تھی،وکیل الیکشن کمشن، الیکشن کمیشن کی کیا اس مسلے پر فائینڈنگز موجود ہیں،چیف جسٹس ،جو مسلہ تھا اس پر ابھی تک آپ کی کوئی فاینڈنگز موجود نہیں ہیں،چیف جسٹس ،نئی ترامیم کے تحت مئیر اور ڈپٹی مئیر کے الیکشن بھی ساتھ ہی ہونے تھے، وکیل الیکشن کمیشن،پارلیمنٹ بل پاس کرے گی یا نہیں پہلے تو ہم کچھ نہیں کہ سکتے،چیف جسٹس ،اگر چھ مہینے تک بل پاس نہیں ہونا تا مطلب الیکشن نہیں ہونا؟،چیف جسٹس ،31 دسمبر کو الیکشن کروانے کا حکم آیا لیکن وقت کم تھا،وکیل الیکشن کمیشن،اپ کی درخواست تھی کہ جو حکم آیا الیکشن کروانے کا اس کے مطابق وقت کم تھا؟،چیف جسٹس،کیا الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پوچھا کہ ایک دم 101 سے 125 یونین کونسلز کیوں کی؟، چیف جسٹس ،وفاقی حکومت نے کہا بتایا ہے کہ 101 یونین کونسلز سے 125 یونین کونسلز کیوں کی ہے،چیف جسٹس 
وفاقی کو بتانا تو ہوگا کہ 125 یونین کونسلز کیوں کی گئی،چیف جسٹس ،ایک دم آبادی کیسے ذیادہ ہوگئی کہ یونین کونسلز بڑھا دی گئیں،چیف جسٹس 
کیا ہم پھر پارلیمنٹ سے بل پاس ہونے کا انتظار کریں؟،چیف جسٹس ،کیا عدالت کا کام ہے الیکشن کروانا یا نہ کروانا ؟ ، چیف جسٹس ،وقت کی قلت کا ہم کہ سکتے ہیں کہ بہت کم تھا،چیف جسٹس 
لیکن سوال یہ ہے کہ 101 یونین کونسلز سے 125 کیوں کی گئیں،چیف جسٹس ،تین مہینے میں ایسا کیا ہو گیا کہ یونین کونسلز بڑھائیں گئیں،چیف جسٹس
یہ فرسٹ امپریشن کا کیس ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق،یہ پہلی دفعہ ہی ہوگا کہ کیا لوکل ایریا ہے، کیا تعریف ہے ، جسٹس عامر فاروق،آپ بھی تفصیلی جواب جمع کرائیں ، عدالت کا الیکشن کمیشن کو حکم
آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا دلائل دیں گے 
کیس کی سماعت اگلے بدھ تک ملتوی کردی گئی

Post a Comment

0 Comments