نظام عدل نیوز /اسلام آباد پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بند کردئیے گئے
پارلیمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بند،اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ کا صورتحال کا فوری نوٹس
قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹیریٹ کے دفاتر مکمل بند رہیں گےمتعلقہ سیکرٹریوں کو مسلے کے فوری اور موثر حل کی ہدایت پارلیمنٹ کی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وایرنگ کو محفوظ بنایا جائے اور تمام عمارت کی مکمل صفائی کی جائے۔
کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا ۔ سینیٹ سیکریٹیریٹ،سینیٹ کا آج (سوموار ) ہونے والا اجلاس جمعرات 26 جنوری، 2023 دن گیارہ بجے تک ملتوی ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایات کے مطابق اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی ، سینیٹ سیکریٹیریٹ کا اعلامیہ
0 Comments