اسلام آباد آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی / تھانہ سہالہ پولیس نے قبضہ مافیا کے09 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان شہریوں کی زمینوں پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے،
کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا،ایسے گھناؤنے کام میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز 
تفصیلات کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا دڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکو مت میں جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ سہالہ کے علاقے میں شہری کی زمین پر قبضے کی کوشش پرکیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا اور ریڈ کرکے قبضہ مافیا کے 09 ملزمان کو گرفتار کرلیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ،حاجی عالم،مینہ ذاد، عالم خان، ثمن گل، گل حاکم، سلطان ولی، ولی خان اور محمد ولی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کے خلاف متحرک ہے،ایسے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایسے کسی بھی واقعہ کی اطلاع فوری پولیس کو دیں تاکہ جرم سرزد ہونے سے پہلے اس کے سدباب کو یقینی بنایا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments