اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا اسلام آباد کے مختلف یونین کونسلوں اور بلاکس میں ہونے والی مردم شماری کے ماسٹر ٹریننگ سیشن کا دورہ، اسلام آباد میں سات مختلف جگہوں پر ٹریننگ سیشن جاری ہے, ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فاسٹ یونیورسٹی میں دورہ کیا،ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ٹریننگ سیشن میں ماسٹر ٹرینرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ایک مسلسل سرگرمی ہے جو ملک کے لیے بہت سے فائدے رکھتی ہے، یہ ہمیں ملک بھر کے لوگوں کے مختلف گروہوں کا موازنہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، یہ ملک کے ان حصوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جن کے لیے حکومت کو پالیسیاں تیار کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور ان میں عوامی خدمات کو چلانے اور فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے,
اس کے لیے حکومت نے مردم شماری کا منصوبہ بنایا , اس کا پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد کے یونین کونسلوں اور بلاکس میں کیا جائے گا,
فاسٹ یونیورسٹی پہنچنے پر ڈائریکٹر یونیورسٹی و دیگر اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا استقبال کیا اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فاسٹ یونیورسٹی میں بننے والے نئے بلاک کا افتتاح کیا،
0 Comments