پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پشاور دھماکے کے بعد اسلام آباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

 
نظام عدل نیوز /آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر
 خاں کی ہدایات پر پشاوردھماکے کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
اسلام آبا دکے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھادی گئی،سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات ،شہری دوران سفر اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں،شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور دھماکے کے پیش نظر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایات پر وفاقی دالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، اسلام آباد کے تمام تر داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے سرویلنس اور مانیٹرنگ سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے جاری ہے، اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دئیے گئے ہیں ،دوران ڈیوٹی ناکوں پر مامور افسران و جوانوں کوسکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور مشکوک گاڑی اور اشخاص پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی گئیں ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھرمل امیجنگ صلاحیت سے لیس اور اسکا بھرپور استعمال عمل میں لایا جارہا ہے،جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر مکمل سامان بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنادیا گیا، مورچہ میں موجود جوان اسلحہ سے لیس اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے گا،ڈپلومیٹک انکلیو انٹری پوائنٹ اور ریڈ زون ناکوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیاہے اورای چوکی کے ذریعے آنے والے افراد کے کوائف، گاڑی نمبر کا اندراج آن لائن کیا جارہاہے، تمام ناکہ انچارج و افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںمشکوک افرادکیخلاف سکیورٹی کو مزید تیز کیا جائے گا، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے،شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Post a Comment

0 Comments