جعلی پولیس مقابلے” میں قتل ہونے والے دو افراد کے لواحقین کی درخواست پر بری امام ہاؤس راجہ اکرام اور راجہ امتیاز کو عدالت نے طلب کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جعلی پولیس مقابلے” میں قتل ہونے والے دو افراد کے لواحقین کی درخواست پر بری امام ہاؤس راجہ اکرام اور راجہ امتیاز کو عدالت نے طلب کرلیا

بریکنگ نیوز 

جعلی پولیس مقابلے” میں قتل ہونے والے دو افراد کے لواحقین کی درخواست پر بری امام ہاؤس راجہ اکرام اور راجہ امتیاز کو عدالت نے طلب کرلیا 



نظام عدل نیوز  
اسلام آباد: امام بری ہاؤس میں سنہ 2005 میں بیہمانہ تشدد کا شکار بننے و بعد ازاں دامن کوہ پر تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کے ہاتھوں “جعلی پولیس مقابلے” میں قتل ہونے والے دو افراد کے لواحقین کا انصاف لیے عدالت سے رجوع ،سات پولیس افسران و دو دیگر افراد خلاف عدالتی ٹرائل و فرد جرم عائد کرنے کی استدعا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (ویسٹ اسلام آباد) طاہر عباس سپرا نے جعلی پولیس مقابلہ میں ملوث سات پولیس افسران/کانسٹیبلان و دو دیگر افراد کو 23 فروری 2023 کو عدالت میں طلب کر لیا ،مہتاب حسین نے اپنے وکیل راؤ عبدالرحیم کے زریعے عدالت میں درخواست دی کہ اس کے والد انتخاب حسین و دیگر رشتہ داروں تنویر حسین، ندیم حسین، توقیر حسین (ولد سائیں ارشاد)، شاہ ویز، سعید، زاہد حسین، سجاد حسین و دیگر خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایک جھوٹا مقدمہ نمبر 16/2005 دھشت گردی، اغواء، قتل و دیگر دفعات تحت درج کروایا گیا،انہوں نے عدالت کو بتایا وہ اور چن ویز 30 اپریل 2005 کو مانسہرہ گئے جہاں انہیں شاہ ویز و ندیم حسین ملے،اسی اثناء میں ڈی ایس پی ملک ممتاز دیگر پولیس والوں ساتھ وہاں آگیا جس نے شاہ ویز اور ندیم حسین کو اغواء کر لیا ،انہوں نے عدالت کو بتایا پولیس دو مغویوں کو سیدھا امام بری ہاؤس لے گئی جہاں پر راجہ سرفراز اور راجہ امتیاز نے ان پر شدید تشدد کیا ،بعد ازاں پولیس شاہ ویز و ندیم حسین کو دامن کوہ پر لے گئی جہاں جعلی پولیس مقابلہ میں ان دونوں کو قتل کر دیا گیا ،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کے انکل توقیر کو بھی جعلی انکاؤنٹر میں پولیس نے قتل کر دیا،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جعلی پولیس مقابلے میں ملوث پولیس افسران ڈی ایس پی ملک ممتاز، انسپکٹر محمد ادریس راٹھور، انسپکٹر ارشد علی، سی آئی اے کے اے ایس آئی ناصر محمود، کانسٹیبلان انصر شاہ، محمد زوالفقار، طاہر زمان اور امام بری ہاؤس کے راجہ فراز اکرم و راجہ امتیاز جنجوعہ کو سنگین جرم کی پاداش میں عدالت میں طلب کر کے انکا ٹرائل کیا جاہے اور ان پر فرد جرم عائد کی جائے،عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے نو افراد کو 23 فروری 2023 کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے 


Post a Comment

0 Comments