راولپنڈی ،اظہر علی قادری کو وزیراعظم آزادکشمیر کا کوآرڈینیشن آفیسر برائے کمپلینٹ سیل مقرر کردیا گیا
راولپنڈی نظام عدل نیوز
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اظہر علی قادری کو وزیراعظم آزادکشمیر کا کوآرڈینیشن آفیسر برائے کمپلینٹ سیل مقرر کردیا گیا. وزیراعظم سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے. اپنی تقرری کے بعد اظہر علی قادری نے گزشتہ روز پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کے ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعظم و پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا کی اپنی خدمات ایمانداری و احسن طور پر انجام دوں گا اور وزیراعظم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا.
0 Comments