اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری


اسلام آبادنظام عدل نیوز /کیپیٹل پولیس کا چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری۔
تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ بر آمد،گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے خلاف تھانہ بہا رہ کہو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا '' پکار- 15 '' پرفوری اطلا ع دیں۔

Post a Comment

0 Comments