جڑواں شہر اسلام آباد راولپنڈی کا سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جڑواں شہر اسلام آباد راولپنڈی کا سکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

جڑواں شہر اسلام آباد راولپنڈی کا سکیورٹی کے حوالے سے  اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد نظام نیوز /جڑواں شہروں کا اعلی سطحی مشترکہ سکیورٹی کوارڈی نیشن اجلاس کا انعقادسیف سٹی اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جڑواں شہروں کی سکیورٹی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سیف سٹی اسلام آباد میں پہلے اعلی سطحی مشتر کہ سکیورٹی کوارڈی نیشن اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں

راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ، اجلاس میں جڑواں شہروں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا گیا ، تمام شرکا ، اجلاس نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کھجڑواں شہروں کے تمام چیک پوائنٹس کو ایکٹو کر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر میں چیکنگ اور سکیورٹی کو بڑھایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف عوام کے تعاون سے بھر پورکارروائی جاری رکھی جائے گی، اسلام آباد کی پیل پولیس اور راولپنڈی پولیس مشتر کہ ناکہ بندی کرے گی کریمینلز اور مطلوب افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور انہیں چیک پوسٹس پر فراہم کیا جائے گا، پرانی ہاوسنگ سوسائٹیز کو اپنی سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لئے کہا جائے گا جبکہ نئی بننے والی سوسائٹیز کو این او سی جاری کرنے سے پہلے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سکیورٹی پلان بھی لیا جائے گا۔ مدارس اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ نو جوان طلباء میں انتہاء پسندی کے رجحانات کو رد کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام ادارے معلومات کے باہمی تبادلے کو یقینی بنائیں گے ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر ماہ اس متفقہ

اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments