اسلام آباد ،ٹریفک پولیس کا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی / کیپیٹل پولیس کاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوز کے خلاف 2639چالان ٹکٹس جاری،شہر میں مربوط نظام ٹریفک اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کیپیٹل پو لیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر کے حادثات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر2639ڈرائیورز کوچالان ٹکٹس جاری کئے،اس سلسلے میں مختلف پولیس ٹیموں نے خصوصی مہم کے تحت لین وائلیشن پر144، ریڈ سگنل کی خلاف ورزی پر59،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر224،بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرنے پر175، کمر عمر ڈرائیورز کو05،سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کر نے پر122اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر196افراد کو چالان ٹکٹ جاری کئے، اسی طرح گاڑی روڈ کی غلط سمت میں چلانے پر74، زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر11،کالے شیشوں کے استعمال پر117،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو04، فینسی نمبرپلیٹ پر436،اوور لوڈنگ پر154،ون وے کی خلاف ورزی پر04جبکہ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر339ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،اس سلسلے میں دستاویزات اور ڈرائیونگ لائسنس فراہم نہ کرنے پر167گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کوچالان ٹکٹس جاری کیے گئے،شہریوں سے اپیل ہے کہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس سے تعاون کریں تا کہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس حادثات کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جاسکے۔
0 Comments