جماعتِ اہلسنت پاکستان کی طرف سے آج جمعۃ المبارک کو یومِ علی منانے کا اعلان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

جماعتِ اہلسنت پاکستان کی طرف سے آج جمعۃ المبارک کو یومِ علی منانے کا اعلان

جماعتِ اہلسنت  پاکستان کی طرف سے آج جمعۃ المبارک کو یومِ علی منانے کا اعلان 


شاہِ مرداں، شیرِ یزداں حضرت علی المرتضیٰ کا وجودِ مسعود اُمتِ مسلمہ کے لیے باعثِ خیر ہے مرکزی ناظم اعلی حمزہ مصطفائی 


صحابہ و اہلبیت کے ساتھ نوجوان نسل کی وابستگی وقت کی ضرورت ہے لہٰذا جماعتِ اہلسنت نے گذشتہ ماہ عشرہ سیدنا صدیقِ اکبر منایا



اسلام آباد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی ) شاہِ مرداں، شیرِ یزداں حضرت علی المرتضیٰ کا وجودِ مسعود اُمتِ مسلمہ کے لیے باعثِ خیر ہے اورجماعتِ اہلسنت  پاکستان وفاقی و شمالی علاقہ جات  3 فروری بروز جمعۃ المبارک  یومِ علی منائے گی ناظمِ اطلاعات و نشریات، جماعتِ اہلسنت پاکستان، آئی سی ٹی ڈویژن راجہ نوید نقشبندی کے مطابق اِن خیالات کا اظہار جماعتِ اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ اول پروفیسر حمزہ مصطفائی اور وفاقی و شمالی علاقہ جات کے صوبائی امیر پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ حمزہ مصطفائی نے کہا کہ حضرت علی المرتضیٰ تمام مسلمانوں کے مولا اور محبوب ہیں اُن سے محبت ایمان کی نشانی ہے جبکہ اُن سے بغض منافقت کی نشانی ہے اُنہوں نے کہا کہ حضرت علی المرتضیٰ کا کعبہ شریف میں پیدا ہونا اُن کی عظمت اور سربُلندی کا غماز ہےحضرت علی المرتضیٰ ؓ کو اللہ تعالیٰ نے یہ شرف بھی عطا  کیا کہ آپ ؓ   نے جانِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے مبارک کندھوں پر کھڑے ہوکر  کعبہ کے بتوں کو پاک کرنے کے لیے اپنا تاریخی کردار ادا کیا سید شبیر حسین شاہ گیلانی نے کہا کہ صحابہ و اہلبیت کے ساتھ نوجوان نسل کی وابستگی وقت کی ضرورت ہے لہٰذا جماعتِ اہلسنت نے گذشتہ ماہ عشرہ سیدنا صدیقِ اکبر منایاجبکہ مولا ئے کائنات کی ولادت کی نسبت سے جمعہ 3 فروری کو یومِ سیدنا علی  کے طور پر منایا جائے گاعلماءِ کرام خطباتِ جمعہ میں مسلمانوں کو مولا علی المرتضیٰؓ کی خدمات اور کارناموں سے آگاہ کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُمتِ مسلمہ حضورﷺ کی سنت پر چل کے اور مولا علیؓ المرتضی کرم اللہ وجہہ کی زندگی کو اپنے مشعلِ راہ بنا کر اپنے مسائل پر قابو پا سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments