اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف موثر کارروائیوں کا عمل جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف موثر کارروائیوں کا عمل جاری

 
نظام عدل نیوز/اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف موثر کارروائیوں کا عمل جاری،پتنگ فروشی ایک غیرقانونی عمل ہے، اس میںملوث ملزمان کیخلاف کارروائیوںجاری رکھی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خا ں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں سی پی او آپریشنز  کے خصوصی ہدایات پر تھا نہ نیلور پولیس ٹیم نے ایک ملزم محمد ذیشان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزم کے قبضہ سے بڑی تعداد میں پتنگ بازی کا سامان برآمد کر لیاگیا،پتنگ بازی قانوناً جرم ہے ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میںہر قسم کی پتنگ فروشی اورپتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے ، پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے آپ کے اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لئے معزور یا موت کا شکار ہو سکتا ہے ،کیمیکل ڈور کے استعمال سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو نے کا اندیشہ ہے اس غیر قانونی کام میں ملوث لوگ کیمیکل ڈور کا استعمال کرکے معصوم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں بعض لوگ یہ محض تفریح کا سامان سمجھتے ہیں حالانکہ ایسا ہرگز نہیں،یہ کھیل بہت سارے حادثات کو جنم دیتا ہے جن میں کیمیکل دوڑ کا استعمال ہے ،جو بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے ناصرف بجلی کے تعطل کا موجب بنتی ہے اور انسانی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن جاتی ہیں،جبکہ بتنگ بازی کے دوران نوجوان چھتوں سے گر کر عمر بھر کے لئے معزوری کا شکار بھی ہوجاتے ہیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور پتنگ بازی ناکرنے دیں،اس کے علاوہ تمام شہریوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس جرم کی روک تھام کے لئے اپنے اردگرد نظر رکھیں اگر ان کے علاقے میں پتنگ سازی کی فیکٹری ہے یا پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والی دکان ہے یا کوئی شخص خفیہ طور پر اپنے گھر وں میں پتنگ فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے تواس کی اطلاع فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار- "15پر دیں۔

Post a Comment

0 Comments