اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ آ بپا رہ پولیس ٹیم کی بر وقت کارروائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ آ بپا رہ پولیس ٹیم کی بر وقت کارروائی


 نظام عدل نیوز اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ آ بپا رہ پولیس ٹیم کی بر وقت کارروائی،گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت ورثا ءکے حوالے کر دیا، بچے کے ورثاءنے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ آ بپا رہ پولیس کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا کمسن بیٹا جس کا نام عبد السلام ہے لاپتہ ہوگیا ہے،جسکو فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی تھانہ آ بپا رہ پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت ورثاءکے حوالے کر دیا، بچے کے ورثاءنے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

Post a Comment

0 Comments