راولپنڈی میں منشیات فروش ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی میں منشیات فروش ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

راولپنڈی میں منشیات فروش ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ 

نظام عدل نیوز /راولپنڈی کے علاقے جاتلی کے علاقہ میں منشیات فروش ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان کی شناخت ثمر اور واجب (زخمی) کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے، 
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا ہے، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ایس پی صدر اور جاتلی پولیس کو شاباش، منشیات کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے، منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری

Post a Comment

0 Comments