اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے شیشہ سنٹرز کے خلاف موثر کارروائیاں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے شیشہ سنٹرز کے خلاف موثر کارروائیاں


نظام عدل نیوز /اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے شیشہ سنٹرز کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے آٹھ ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے حقہ، شیشہ اور فلیورز برآمد کرلیے،گرفتار ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کا ضا بطہ کاروائی جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کامختلف علاقوں میں قائم شیشہ سنٹرز کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاو¿ن جاری ہے،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے شیشہ سنٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے حقہ، شیشہ اور فلیورز برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید ضا بطہ کا رروائی جا ری ہے، اسلام آبادکیپیٹل پولیس کاوفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قحبہ خانوں، منشیات و شراب فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاو¿ن عمل میں لارہی ہے اور اس گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جارہا ہے تاکہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکا، وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا"پکار"15-پر اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔

Post a Comment

0 Comments