آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی /آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔
تھانہ جات کی کارکردگی کاجائزہ لیا، امن وامان کی صورتحال کے ساتھ جرائم کے تدارک پر بھرپور توجہ دیں ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں،تفتیش کومزید بہتر بنانے کیلئے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لائیں،ڈویژنل کورآرڈینیشن اور ڈیٹا شئیرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے،اے ڈی آر سنٹرز کو فعال کیا جائے،پولیس آرڈر 2002پر عملدرآمد کویقینی بنائیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزیدبہتر کی جائے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ آئی جی اسلام آباد کی افسران کو ہدایات
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں کرائم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سی پی اوآپریشنز، اے آئی جیز،ایس ایس پی آپریشنز، زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور ہر افسر سے الگ الگ بازپرس کی گئی اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی اپنائیں ۔سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل بنائیں ، منشیات فروشی کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دیں خصوصا تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کی بیخ کنی کی جائے ۔ ہر علاقے میں کرائم پاکٹس کی شناخت کر کے ان علاقوں میں سکیورٹی سخت کی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے ، ضلع بھر میں مصروف تجارتی مراکز اور زیر تعمیر ہاﺅسنگ سوسائیٹز کی سکیورٹی کو موثربنایا جائے،ایگل سکواڈ کو مزید متحرک کیا جائے اور پکار 15کی کال پر ریسپانس ٹائم بہتر بنایاجائے،تھانہ جات کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے مزید نفری تعینات کی جائے،تفتیش کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جائیں،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے انکو گرفتار کیا جائے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے،بغیرنمبر پلیٹ اور فینسی نمبر والی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈویژن کی سطح پر کوآر ڈینیشن اور ڈیٹا شئیرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آرڈر 2002پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،شہرمیں چوری کے مال کی خرید فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں،جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے،تھانہ جات کی سطح پر اے ڈی آر سنٹرز کو فعال کیا جائے، شہر بھر میں غیرملکیوں پناہ گزینوں کی رجسٹریسن کو یقینی بنایا جائے،دہشتگردی کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید بہتر کی جائے اورمشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،، تمام ایس ایچ اوز اپنے کام پر زیادہ توجہ دیں ، اپنے ماتحت عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور ان کے ساتھ بچوں کی طرح پیش آئیں، آخر میں آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ وہ تمام امور کی نگرانی خود کریں گے اور نفری کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کوہدایات دیں کہ وہ نیک نیتی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔فرائض میں غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments