اسلام آباد ،پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی کا لندن سے پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی کا لندن سے پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال

اسلام آباد ،پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی کا لندن  سے پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال 



انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حسینیاں شریف تک متعدد جہگوں پر پھولوں کی پتیوں اور  نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت ،نعرہ حیدری ،نعرہ غوثیہ کی صداؤں کےساتھ استقبال کیا گیا 




پاکستان کو معاشی طور پر چینلجز 

اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی ))مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی لندن سے پاکستان پہنچ گئےگزشتہ روز  انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد پہنچنے پر عقیدت مندوں کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی کو  قافلے کی شکل میں  اسلام آباد ائیرپورٹ سے براستہ گلبرک گرین حیسنیاں شریف کہوٹہ روڈ پر لایا گیا اس موقع پر راستے میں متعدد جہگوں پر انکا اہل سادات علماء مشائخ سمیت عقیدت مندوں کی طرف سے شاندار استقبال کرتے ہوئے پاکستان واپسی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے نعرہ تکبیر ،نعرہ رسالت ،نعرہ حیدری ،نعرہ غوثیہ کی صداؤں کے ساتھ  خوش آمدید کہا گیا کھنہ پل کے علاؤہ گلبرک گرین ڈی چوک میں پیر محمد  گلزار نقشبندی ،اظہر شاہ ،چوہدری منصور ،چوہدری گلفراز ،راجہ اشرف ،چوہدری اللہ دتہ ،چوہدری سراج ،چوہدری قیصر ،راجہ اورنگزیب ویگر کی طرف سے عقیدت بھرا استقبال کیا گیا تاہم محبوب چوک مدرسہ غلام محی الدین کے باہر زیر سرپرستی پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی ،پیر سخی محمد اور  زیرنگرانی صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ رتی کسی سیداں ،سید ظاہر حسین کاظمی کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا تقریب میں مدرسہ غلام محی الدین کے خطیب قاری ماجد  شائخ،پیر سید عادل حسین شاہ گیلانی ،سید غازی شاہ ، ،سید اسد علی شاہ ،ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ ،ملک احسان الحق،راجہ عرفان  ،راجہ وحید،حافظ ارسلان ،کامران کیانی ،ملک توقیر سمیت اہل علاقہ سے بھری تعداد میں   عقیدت مندوں نے شرکت کرتے ہوئے مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبد القادر شاہ جیلانی کو خوش آمدید کہا اس موقع پر جامع مدرسہ غلام محی الدین میں زیر تعلیم طلباء کی طرف سے قیصدہ بھردہ شریف پڑھا گیا   دعا کے بعد مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے محبتوں اور عقیدت کا اظہار کرنے پر عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو معاشی طور پر چینلجز کا شدید سامنا ہے دوسری جانب سیاسی عدم استحکام پاکستان کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے انکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر بگڑتے ہوئے معاشی حالات پر قابو پائیں تاکہ کمر توڑ منہگائی سے غریب عوام کی جان چھوٹ سکے اور ملک ترقی کی منازل تیزی سے طہ کرے

Post a Comment

0 Comments