حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ و نوراللہ مرقدہٗ کااچانک سانحۀ ارتحال دل و دماغ کو مجروح کر گیا ہے،امتیاز شاہ کاظمی
اسلام ( ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کے مطابق فخر سادات شاعر اہلبیت خطیب بری امام سرکار پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی المشہدی نے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی کے وصال پر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ
حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی رحمۃ اللہ تعالی علیہ و نوراللہ مرقدہٗ کااچانک سانحۀ ارتحال دل و دماغ کو مجروح کر گیا ہےآپ کے داغِ مفارقت کی خبر بجلی بن کر سینے پر گری دل کو ہزار ہا صبر کی تلقین کرنے کے باوجود قرار نہیں حاصل ہو پا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی کے وصال کے بعدجماعت اہلسنت میں پیدا ہونے والا خلاء کھبی مکمل نہیں ہوسکے گا سید امتیاز شاہ کاظمی نے مذید کہا کہ میرا ان سے گزشتہ 23 سال کا محبت و خلوص کا رشتہ تھاجو الحمد للہ تا دم وصال مضبوط چٹان کی مانند قائم رہاآپ ہر سال حضور مصلح امت ،سیدالسادات، استاذالاساتذہ،شیخ الحدیث حضرت علامہ ابو الخیر قبلہ پیر سید حسین الدین شاہ کے حکم خاص پر تقریبات ضیاءالعلوم کی اہم روحانی و الوداعی تقریب عرس غوثیہ ضیائیہ سلطانپور شریف میں خصوصی خطاب کرنے کے لیے تشریف فرما ہوتے تھےہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی 12 فروری 2023 ء بروز اتوار کو ہونے والی تقریبات میں بھی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی کو مدعو کیا گیا تھا اور انکا اس موقع پر خصوصی خطاب بھی تھا لیکن کیا پتہ تھا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری خطاب میں علی ،علی،علی کاورد کرتے اور سیدہ، طیبہ،طاہرہ،زہراء پاک سلام اللہ علیہا کا قصیدہ پڑھتے ہمیں داغ مفارقت دے جائیں گئے انکا کہنا تھا کہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مولانا مفتی اقبال چشتی نارووال کے علاقے علی پور سیداں میں گزشتہ عرس کی تقریب میں شریک تھے کہ خطاب کے بعد سٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑنے سے وصال فرما گئےممتاز عالم دین اور جماعت اہلسنت پنجاب کے صدر ہونے کے علاؤہ سنی اتحاد کونسل کے اہم رہنما تھے مفتی محمد اقبال چشتی اپنی شعلہ بیانی اور مخصوص انداز تقریر کی وجہ سے شہرت کے حامل تھے جنکی آج نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں علماء ومشائخ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی
0 Comments