پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کی شد ید مذمت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کی شد ید مذمت

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کی شد ید مذمت
لاہور ( نظام عدل نیوز )پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی پیمرا کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے کی شد ید مذمت۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد رفیق بھٹی، جنرل سیکرٹری خاور بیگ، نائب صدور خاور عباس سندھو، عامر ملک ، جوائنٹ سیکرٹریز حسنین اخلاق ،ریاض ٹاک ، خزانچی مدثر خان ، ممبران ایگزیکٹو کونسل سید عتیق شاہ، ارشاد آمین، حسنین ترمذی، شہزاد فراموش،رانا ذوالفقار، غلام مرتضیٰ باجوہ، ثاقب بٹ، کامران ارشد، سعید ورک، اور خالد منصورنے کہا کہ صحافی ورکرز کے معاشی قتل کے اقداما ت قابل مذمت ہیں ۔ حکومت فوری طور پر اے آر وئی کا لائسنس بحال کرے  صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی ، سیکرٹری خاوربیگ نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز شروع سے ہی پی ڈی ایم حکومت کے نشانے پر ہے، ان کی خواہش ہے کہ جتنا ہو سکے اے آر وائی نیوز کو نقصان پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ لوگ اے آر وائی نیوز سے پیار کرتے ہیں، اسی پیار کی وجہ سے اے آر وائی نیوز عوام کے درمیان موجود ہے۔عدالتوں نے بارہا پیمرا کے فاشسٹ اقدامات کی مذمت کی ہے لیکن بد قسمتی سے آزادی اظہار رائے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ آزادی صحافت پر پابندی اور نیوز چینلز کی بندش کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی،پی یو جے اظہار رائے کی آزادی پریقین رکھتی ہے، پاکستان کے ہرشہری کو اپنی بات عوام کے سامنے رکھنے کا حق ہونا چاہیے۔ حکومت فوری طور پر اے آر وئی کا لائسنس بحال کرے 

Post a Comment

0 Comments