چیئرپرسن ہیومن رائٹس پروٹیکشن حفصہ سعیدنے کہا ہے کہ صحافی طبقہ معاشرے کاآئنہ دار ہے،معاشی بحران میں صحافیوں کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تنخواہ کی تاخیر اور عدم دستیابی کے باعث معمولات زندگی جاری رکھنا مشکل ہوچکا ہے حکومت فوری طور پر صحافی برادری کیلئے معاشی پلان کا اعلان کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے سنیئر قانون دان قاضی خلیل ایڈووکیٹ کی جانب سے راولپنڈی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں صدرآر آئی جے اے گل قیصرخان، اظہر سلطان، انوار الحق مغل، رانا خرم ایوبی،انوار زیدی، حمید جنجوعہ، ساجد اعوان، صابر راہی اوررشید خان شریک تھے۔
0 Comments