اسلام آباد ،سہالہ عبدالقیوم قتل کیس میں ملوث نامزد ملزم 17دن بعد رہا
ایڈیشنل سیشن جج اویس عمر خان ایسٹ اسلام آباد نے ملزم کے وکیل ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ کے دلائل کے سننے کے بعد ملزم کورہا کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد (نظام عدل نیوز )تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود چک تھوب میں 18دن قبل مورخہ 17/3/2023کص قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عبدالقیوم نامی کو قتل کردیا ہے بعد ازاں تھانہ سہالہ میں مقتول کے بیٹے اطمینان قیوم کی مدعیت میں زیر دفعات 302/325,114/34ت پ کے تحت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھامقامی پولیس نے واقعہ کے روز ہی قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم نزیر حسین کو گرفتار کر لیا تھا جسکی ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کی گئی گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اویس عمر خان ایسٹ اسلام آباد کی عدالت میں عبدالقیوم قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں مقدمہ مدعی کی طرف سے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد نوید ملک پیش ہوئے جبکہ ملزم کی طرف سے ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ پیش ہوئے معزز عدالت نے دونوں پارٹیوں کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے وکیل ملک ثاقب محمود ایڈووکیٹ کی طرف سے پیش کیے دلائل کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ ضمامتی مچلکہ جمع کرانے کے بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا
0 Comments