اسلام آباد ،ڈاکوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل شہید

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈاکوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل شہید


اسلام آباد ،ڈاکووں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل شہید 


اسلام آباد نظام عدل نیوز

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس  کے مطابق تھانہ کرپا کا ہیڈ کانسٹیبل احمد یار ڈکیت گروہ کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں  ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کرپا پولیس کو مطلوب ڈکیت گروہ کے  بارے مخبر خاص کے ذریعےاطلاع  ملی جس پر تھانہ کرپا پولیس نے آپریشن کیا  ڈکیت گروہ کے خلاف کاروائی  تھانہ کرپا  کی حدود  کی گئی  جسکے دوران پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ڈکیت گروہ کی فائرنگ سے تھانہ کرپا کے ہیڈکانسٹیبل احمد یار شدید زخمی ہوگئے جنکو ہسپتال لے جایا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے شہید کی نعش کو پمز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں نعش کا پوسٹمارٹم جاری ہے  وفاقی پولیس کے اعلی افسران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایسی کاروائیوں سے پولیس کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا انکا کہنا تھا کہ احمد یار کی شہادت کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا  اعلی افسران کی طرف سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے حکمت اپنائی جاچکی ہے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا 

Post a Comment

0 Comments