اسلام آباد عدالت نے شیریں مزاری و سینیٹر فلک ناز کو فوری رہاکرنے کا حکم دے دیا
نظام عدل نیوز /اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو فوری رہاکرنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ،شیریں مزاری کی گرفتاری کیلیے مجسٹریٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کیاگیاکمرۂ عدالت میں شور پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ مزید کسی شخص کو کمرۂ عدالت میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیل درخواست گزار نے کہاکہ شیریں مزاری نے کسی احتجاج میں شرکت کی نہ کوئی بیان دیا،شیریں مزاری عمران خان کی گرفتاری کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی موجود نہیں تھیں،شیریں مزاری کی گرفتاری خلاف قانون ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کے حکم کو کالعدم قراردیدیا،عدالت نے شیریں مزاری کو رہاکرنے کا حکم دیدیااسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر فلک نازکی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سینیٹر فلک ناز کو فوری رہا کرنے کاحکم دیدیا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
0 Comments