نظام عدل نیوز /ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس مطابق تھانہ کورال پولیس نے قبضہ مافیا کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،
ملزمان شہریوں کی زمینوں پرناجائز قبضوں میں ملوث تھے،کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا،ایسے گھناو¿نے کام میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، سی پی او/ڈی آئی جی آپریشنزشہزاد ندیم بخاری
تفصیلات کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکو مت میں جرائم پیشہ عناصر اور قبضہ مافیا کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ کورال پولیس ٹیم نے قبضہ مافیا کے تین ملزمان جو تھانہ کورال کی حدود میں شہریوں کی زمینوں پر ناجائز قبضوں میں ملوث تھے کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت میا ں خا ن، گلا خا ن اور محمد عامر سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز شہزاد ندیم بخا ری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کے خلاف متحرک ہے،ایسے جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، کسی بھی شہری کی جائیداد پر ناجائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایسے کسی بھی واقعہ کی اطلاع فوری متعلقہ تھانہ یا "پکار"15-پردیں تاکہ جرم سرزد ہونے سے پہلے اس کے سدباب کو یقینی بنایا جاسکے۔
0 Comments