بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات کیخلاف مسلمانوں کی بڑی احتجاجی ریلی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات کیخلاف مسلمانوں کی بڑی احتجاجی ریلی

بھارت میں  بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات کیخلاف مسلمانوں کی بڑی احتجاجی ریلی



نظام عدل نیوز /بھارتی ریاست کیرالہ میں بھارت میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات کے خلاف کولم میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی اور ایک کانفرنس منعقد کی گئی خبررساں ادارے کے مطابق ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیرالہ مسلم جماعت فیڈریشن کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر کولم میں کیاگیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی ۔کیرالہ مسلم جماعت فیڈریشن جنوبی کیرالہ جمعیت العلمامیں شامل ایک بڑی تنظیم اور جنوبی کیرالہ کاسب سے بڑا مسلم گروپ ہے۔ریلی اور کانفرنس کا مقصد بھارت میں مسلمانوں کو لاحق خدشات کو دور کرنا ۔فیڈریشن کے رہنمائوں نے اس موقع پر ریاست میں مدارس اور مساجد کے خلاف تشدد ، ہندوتوا فسطائیت اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔ اُنہوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مسلمانوں اور پسماندہ گروپوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکاء نے ہندوتوا فسطائیت کے خلاف نعرے بلند کئے اور بھارت میں سب سے بڑی مذہبی اقلیت کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ریلی سے کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین ، انڈین یونین مسلم لیگ کے رہنما پی کے کنجلی کوٹی اور رکنِ پارلیمنٹ این کے پریما چندرن سمیت اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں جنوبی کیرالہ جمعیت العلماء کے صدر کے پی ابوبکر ، جنرل سکریٹری تودیور محمد کنج مولوی ، اور کیرالہ مسلم جماعت فیڈریشن کے ریاستی صدر کدائیکل عبدالعزیز شامل تھے۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے ہندوتواسنگھ پریوار پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹے بیانیے کے ذریعے کیرالہ کی شبیہ کو مسخ کر رہا ہے اور جھوٹ پھیلانے کیلئے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سنگھ پریوار تشدد بڑھکا رہا ہے ۔وجین نے دعویٰ کیا کہ سنگھ پریوار تاریخی حقائق کو مسخ کر رہا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments