کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں 04 روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں 04 روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد


اسلام آبادنظام عدل نیوز /کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں 04 روزہ روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد،ورکشاپ میں50سے زائد ڈرائیورز اوردیگر اسٹاف نے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے،یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اس اقدام کوقابل تعریف قراردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایت پراسلام آبادکیپیٹل پولیس کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں 04 روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں 50سے زائد ڈرائیورز اوردیگر اسٹاف نے شرکت کی،شرکاءکوروڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ونگ نے ڈرائیورزاور دیگر سٹاف کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرایس پی ٹریفک چوہدری عابد حسین نے کہاکہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی ایجوکیشن ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی اداروں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی یہ ٹیم شہریوں کو اس سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے، تقریب کے اختتام پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے انچارج ایڈمن اورٹرانسپورٹ کامسیٹس یونیورسٹی کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور روڈ سیفٹی ورکشاپ مکمل کرنیوالے شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے، اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے ڈرائیورز اور دیگر سٹاف کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس بہت ضروری ہیں،بہت سی باتیں ہمیں معلوم نہیں تھیں، اس موقع پر ایجوکیشن ونگ کے آفیسر نے شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی۔

Post a Comment

0 Comments