انسداد دہشتگری اسلام آباد کی عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی عدالت نے ملزم سمیع ابراہیم کو ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

انسداد دہشتگری اسلام آباد کی عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی عدالت نے ملزم سمیع ابراہیم کو ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے

اسلام آباد(نظام عدل نیوز )
انسداد دہشتگری اسلام آباد کی عدالت نمبر 1 کے جج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی عدالت نے ملزم سمیع ابراہیم کو ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے
عدالت نے ملزم سمیع ابراہیم کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتےہوئے ریماکس دیئے کہ ریکارڈ کامکمل جائزہ لیا گیا ہے جس کےمطابق ملزم/درخواست گزار سمیع ابراہیم اور شعیب احمد شیخ کی ایف آئی آر میں نامزد گی  سیاسی بنیاد پر مبنی ہے تاکہ ملزم/درخواست گزار کو پولیس کی بددیانتی کی بنیاد پر فوری کیس میں ملوث کیا جا سکےعدالتی مشاہدہ کے پیش نظرملزمان درخواست گزاروں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے سے مقدمہ چلانے کا کوئی فائدہ نہیں فوری جرم ممنوعہ شک کے دائرے میں نہیں آتا۔  دونوں درخواست گزاروں نے قبل از گرفتاری ضمانت کی غیر معمولی رعایت دینے کا معاملہ پیش کیا ہے۔  جس کو قبول کیا جاتا ہے یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے 15 جون 2023 کو 131-124اے۔ 121اے 7اےٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے خلاف ملزمان نے عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے 20 جولائی کو منظور کرتے ہوئے ملزم کو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے

Post a Comment

0 Comments