بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے
نظام عدل نیوز تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز 6بجے شام سے 10بجے سے دو گھنٹے بڑھا دیئے ہیں 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کا بل 1836روپے آئیگاشام چھ کی بجائے 5بجے سے پیک آور شروع ہونگے اور رات دس بجے کی بجائے رات 11بجے تک پیک آور کا اطلاق ہو گابجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34کی بجائے اب 50روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول ہوا کریگابجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد،ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرینگے اور پیک آور کے بعد رات 11بجے سے اگلی شام 5بجے تک آئوٹ آف پیک آورز 33روپے تین پیسے فی یونٹ ادا کیا کرینگےکمرشل صارفین جن کے تھری فیز میٹر ہیں اور گھریلو صارفین جنہوں نے تھری فیز میٹر اے سی وغیرہ کیلئے لگوا رکھے ہیں اُنہیں یکم جولائی 2023ء سے نئے مقرر کردہ پیک آورز کے ریٹ پر ادائیگی کرنا ہو گی،نیپرا، بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری،آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت ملک بھر کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے بجلی کے صارفین سے 3ہزار 281ارب روپے (3اعشاریہ 281ٹریلین) حاصل کر پائے گی
0 Comments