میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اور اپینک کے زیر اہتمام پیمرا ترمیمی بل 2023 ء کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اور اپینک کے زیر اہتمام پیمرا ترمیمی بل 2023 ء کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد ( نظام عدل نیوز )
میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اور اپینک کے زیر اہتمام پیمرا ترمیمی بل 2023 ء کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیمرا ترمیمی بل 2023 ء کو خوش آئند قرار دیا ۔ مقررین نے بتایا کہ موجودہ  پیمرا ترمیمی بل  میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لئے روشنی کی ایک کرن اور صحافتی  اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کی جانب سے ملنے والے سرکاری اشتہارات روکنے کی ترمیم تاریخ ساز ہے ۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ میڈیا مالکان کو پابند بنایا جائے کہ وہ یکم سے سات تاریخ تک ماہانہ تنخواہ ادا کیا کریں اور یہ ابہام بھی دور کیا جائے کہ چینل مالکان اب دو ماہ بعد تنخواہ ادا کیا کریں گے۔مقررین کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کی نشریات معطل کرنے سے متعلق چیئرمین  پیمرا کااختیار ختم کر کے کونسل آف کمپلینٹس کو اختیارات منتقل کرنے کی ترمیم کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔مقررین نے زوردیا کہ ورکرزکی جاب سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی مالک کسی بھی وقت بغیر نوٹس کے ورکرز کو ادارے سے فارغ نہ کر سکے اور حکومت  پیمرا ترمیمی بل 2023 میں ڈِس اِنفارمیشن و مِس اِنفارمیشن اور مجوزہ سزاں کی ترمیم کے حوالے سے عامل صحافیوں کے خدشات و تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورت کا دائرہ کار بھی وسیع کرے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ سابقہ ادوارمیں پرنٹ میڈیا کا تو سوچا گیا مگر الیکٹرانک میڈیا کے ورکرز کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ۔کئی ملازمین کو تین تین ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھا جاتا تھا ۔ماضی میں ویجز قانون بنائے گئے مگر ورکروں کو ان کے حق کے مطابق ویجزنہیں ملے اس صورتحال میں اشتہار کا بند کرنا انکے لئے بہت بڑی سزا ہے۔اس سزا سے بچنے کے لئے مالکان ورکرز کاخیال کرینگے۔  افضل بٹ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایسی قانون سازی کی گئی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی جس میں ورکرز کے حقوق کی بات کی گئی ہو۔
 چیئرمین اپینک اسحاق چوہدری وائس چیئرمین ایم ڈبلیو اظہر علی قادری  صدر سعد مدثر جنرل سیکرٹری شیخ محمد وحید نے خطاب کرتے ہوئے پیمرا ترمیمی بل کومیڈیا ورکرزکے لئے ''تاریخی ورکرز دوست اقدام ''قرار دیتے ہوئے کونسل آف کمپلینٹس میں میڈیا ورکرز کے نمائندے کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی ۔
آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی  جنرل سیکرٹری طارق ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب عام ورکرز مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے اور زندگی گزارنے کے لئے مشکل معاشی حالات کا شکار ہے پیمرا ترمیمی بل 2023 ء میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اشتہارات کی بندش کی شقوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔
سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری  سینئر صحافی راجہ عبدا لوحید جنجوعہ  فنانس سیکرٹری نیئر علی  سینئر صحافی جاوید ملک  سینئر صحافی محمد ریاض  سینئر صحافی صدارتی ایوارڈ یافتہ عبد الودود قریشی  نیوز روم فورم کے صدر اشفاق خان نے اپنے اپنے خطاب میں پیمرا ترمیمی بل کو صحافی اور میڈیا ورکرز کے بڑی کامیابی قرار دیا ۔
سیمینار میں صدر نیشنل پریس کلب انوررضا  سیکرٹری خلیل راجہ  فنانس سیکرٹر ی آر آئی یو جے کاشان اکمل  سابق صدر نیشنل پریس کلب شہریار خان راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قربان ستی  صدر سردار حمید سابق صدر نثار احمد  راولپنڈی اسلام آباد ورکنکگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عدنان بری  سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو او آفتاب چغتائی  نائب صدر محمد یونس  جوائنٹ سیکرٹریز آصف عاجز  مجاہد نقوی فنانس سیکرٹری الطاف کورال  فنانس سیکرٹری ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی اور جڑواں شہروں کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے بھرپورشرکت کی ۔
سیمینار کے شرکاء نے پیمرا ترمیمی بل کے متعلق سیمینار کے انعقاد پر اپینک اور میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپینک اور ایم ڈبلیو او نے ہمیشہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments