نیا اسلحہ لائسنس بنانے، تجدید سے متعلقہ تمام فیسوں میں 2ہزار فیصد تک اضافہ
نظام عدل نیوز /نگران کابینہ نے پنجاب آرمز رولز 2023کے شیڈول ون میں تبدیلی کی منظوری دیدی،نیا ذاتی اسلحہ لائسنس بنوانے کی فیس 10ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے اور تجدید کی فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 5ہزار روپے کردی گئی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے لائسنس کو آل پاکستان کرانے کی فیس ایک لاکھ روپےاور *اسلحہ لائسنس پروسینگ فیس 1400سے بڑھا کر 2ہزار روپے مقررکر دی گئی۔ڈپلی کیٹ اسلحہ لائسنس* بنانے کی فیس 1ہزار سے بڑھا کر 5ہزار روپے اسلحہ لائسنس میں گولیوں کی تعداد بڑھانے کی فیس 12روپے فی گولی کردی گئی،اسلحہ لائسنس پر ہتھیار یا بور تبدیل کرنے کی فیس 5ہزار روپے اور وراثت کی بنیاد پر اسلحہ لائسنس ٹرانسفر کی فیس 10ہزار روپے مقرر کر دی
0 Comments