اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 38ویں بیسک ریکروٹس کورس کے 1572اہلکاروں کو مختلف ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 38ویں بیسک ریکروٹس کورس کے 1572اہلکاروں کو مختلف ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا

 
اسلام آباد (نظام عدل نیوز )کیپیٹل پولیس کے 38ویں بیسک ریکروٹس کورس کے 1572اہلکاروں کو مختلف ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا۔
جس میں 482آپریشن ڈویژن،400سکیورٹی ڈویژن،190لاجسٹک ڈویژن ،148لاءاینڈ آرڈر ٹریننگ ڈویژن، 143 ڈولفن سکواڈ،100 ٹریفک ڈویژن،40اہلکاروں کو سپیشل برانچ ، 50انسداد دہشتگردی سکواڈاور19اہلکاروں کاتبادلہکیپیٹل پولیس کالج میں کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصر خاں کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 38ویں بیسک ریکروٹ کورس سے پاس آﺅٹ ہونے والے جوانوں کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مختلف ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا، جس میں 1572اہلکاروں کے تبادلہ جات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اس سلسلہ میں 40جوانوں کو سپیشل برانچ میں تعینات کیا گیا،جن میں 08خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہے،400جوانوں کو سکیورٹی ڈویژن میں تعینات کیا گیا،جن میں 44خواتین پولیس اہلکار شامل ہے،اسی طرح190اہلکاروں کا لاجسٹک ڈویژن میں تبادلہ کیا گیا جن میں 100اہلکار وںکو آئی سی سی پی او ریزرو میں تعینات کیا گیا ہے،جن میں 06خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہے،جبکہ جوڈیشل گار د ڈیوٹی پر 60جوانوں اور 30جوانوں کوسلامی گارد میں تعینات کیا گیا ہے،سیف سٹی اسلام آباد میں 243جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے،جس میں 143جوانوں بشمول 14خواتین پولیس اہلکاروں کے ڈولفن میں شامل کر دیا گیا ہے،جبکہ 100جوانوں بشمول 08لیڈی پولیس اہلکاروں کو ٹریفک ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا،آپریشن ڈویژن میں 532اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ،جس میں335 مردپولیس اہلکار جبکہ 75لیڈی پولیس اہلکار شامل ہے،72اہلکاروں بشمول 15لیڈی پولیس اہلکاروں کا تبادلہ ایم پی یو آپریشن ڈویژن میں کیا گیا ہے،جبکہ 50جوانوں کوانسداد دہشتگردی سکواڈ میں تعینات کیا گیا ہے،اسی طرح 148جوانوں بشمول 25خواتین پولیس اہلکاروںکو لاءاینڈ آرڈر ٹریننگ ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے،جبکہ 19پولیس اہلکاروں بشمول 03لیڈی پولیس اہلکاورں کو کیپیٹل پولیس ٹریننگ کالج میں تعینات کر دیاگیا،اسی طر ح 30جوانوں کو سلامی گارد میں تعینات کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments