پولیس نے 50 کڑوڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بزنس مین اغواء کاروں سے بازیاب کرا لیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پولیس نے 50 کڑوڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بزنس مین اغواء کاروں سے بازیاب کرا لیا

پولیس نے 50 کڑوڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا بزنس مین اغواء کاروں سے  بازیاب کرا لیا 
نظام عدل نیوز
راولپنڈی روات پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوے 15 روز پہلے تاوان کے لئے اغواء کیا گیا بزنس مین کو بازیاب کرا کر  02 اغواء کار گرفتار لر لیے۔ مغوی حبیب الرحمن کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،مغوی کو بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا گیا تھا،  اغواء کاروں نے 50 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تمام ٹیکنیکل وسائل اور ہومن انٹیلیجنس کے ذریعے مغوی حبیب الرحمن کو بحفاظت بازیاب کرواتے ہوئے اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا،گرفتار اغواء کاروں کی شناخت  ارسلان اور جلیل کے ناموں سے ہوئی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے مغوی کی بازیابی کے لیے ایس پی صدر کی براہ راست نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، اے ایس پی صدر اور روات پولیس کو مغوی کی بحفاظت بازیابی پر شاباش دی۔

Post a Comment

0 Comments