نظام عدل نیوز
حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ؒ کے 781 ویں عرس کی تقریبات کے موقع پر نگران وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر اظفر علی ناصر نے تیسرے روز سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری، جید علمائے کرام اور سینکڑوں مریدین کے ہمراہ بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی سعادت حاصل کی،اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد کھچی، ڈی پی او طارق ولایت، اے ڈی سی آر رانا محمد عمر، اے سی پاکپتن نعیم بشیر، ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق، ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف اظہر فرید اور دیگر افسران بھی موجود تھے، بہشتی دروازہ کھلتے ہی زائرین نے تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا اورنعرے لگائے،زائرین اور عقیدت مندوں نے کیومیٹک سسٹم کے زریعے بہشتی دروازہ سے گزرنے کی سعادت حاصل کی،بعد ازاں نگران اوقاف و مذہبی امور و ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے مزار شریف پر قائم آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
0 Comments