اسلام آباد کا تحصیل آفس 7سات بعد پھر منتقل

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کا تحصیل آفس 7سات بعد پھر منتقل

 
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی /نظام عدل نیوز )تحصیل آفس تقریبا 7سال بعد ایک بار پھر آئی ٹین تھری سے منتقل کرنے کا امکان تحصیل آفس کو آئی ٹین تھری سے منتقل کرنے کےلیے  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی طرف سے ضروری مشاورت جاری 2016میں تحصیل آفس اسلام آباد کو ایف ایٹ سے آئی ٹین منتقل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ریونیو ذرائع کے مطابق سات سال قبل تحصیل آفس اسلام آباد کو ڈسٹرکٹ کورٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث  ایف ایٹ کچہری سے آئی ٹین تھری منتقل کیا گیا تھا جسکی بدولت سائلین کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑ رہا تھا حال ہی میں ڈسٹرکٹ کورٹس کو جی الیون جوڈیشنل کمپلیکس میں منتقل کیا گیا ہے جسکے باعث ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی طرف سے ایک بار پھر تحصیل آفس اسلام آباد کو آئی ٹین تھری سے ایف ایٹ میں منتقل کرنے کے لیے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے اور  قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحصیل آفس کو ایکسائز ٹیکنیشن کی ایف ایٹ میں  سابقہ بلڈنگ میں منتقل کیا جائے گا یاد رہے کہ ایف ایٹ میں تحصیل آفس کو دوبارہ منتقل کرنے سے سائلین کی مشکلات میں کسی حد تک کمی رونما ہوسکتی ہے

News from Syed Zahir Hussain Kazmi

Post a Comment

0 Comments