قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج ،پاکستان کی بڑی کامیابی
نظام عدل نیوز /اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیاقرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنا نے پر بھی زور دیا گیاسلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی حمایت میں 28 ممالک نے ووٹ دیا جب کہ قرارداد کی 12 ارکان نے مخالفت کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پر7 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیاامریکا اور یورپی یونین نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی خیال رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھااسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا اور اسےاس مذموم حرکت کی اجازت مل گئی
0 Comments