اسلام آباد ،نمبردارخالد ستی کو ن لیگ کی سپورٹ کرنے پر قتل کیا گیا ،صفیہ ریاض

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،نمبردارخالد ستی کو ن لیگ کی سپورٹ کرنے پر قتل کیا گیا ،صفیہ ریاض

 ،اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )میرے بہنوئی کو صرف ن لیگ کی سپورٹ کرنے پر قتل کیا گیا ہے مقامی پولیس ملزمان پارٹی کے ساتھ سازباز کرچکی ہے قتل کے اصل ملزم کو 9دن جسمانی ریمانڈ پر رکھنے کے باوجود آلہ قتل برآمد کیے بغیر جیل بھیج دیا گیا ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور مقدمہ تفتشی کے خلاف سی پی او  کو درخواست دے دی ہے اگر انکے خلاف کاروائی نہ کی گئی  ہمیں  انصاف نہ فراہم کیا گیا تو مقامی پولیس کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے سڑک  بلاک کریں گے  ،ورثاء کی گزشتہ روز اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق تقریبا ایک ماہ قبل تحصیل کوٹلی ستیاں کے علاقے بلاوڑہ میں سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار خالد ستی کو انکے گھر کے قریب ہی تاک میں بیٹھے ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹلی ستیاں میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے گزشتہ روزمقتول کے ورثاء جن میں اسکی  بیوہ بچوں ،سالی اور بانجے امان اللہ ستی نے نیشنل پریسں کلب میں دوران پریس کانفرنس صحافیوں کوبتایا کہ کہ ڈی ایس پی ،ایس ایچ او ،مقدمہ تفتشی کی مبینہ ملی بھگت سے وقوعہ کے چشم دید گواہ ہونے کے باوجود ایک من گھڑت یکطرفہ انکوئری کرتے ہوئے  قتل کے اصل ملزم نفیس نامی جسکے خلاف پہلے بھی مقامی تھانے میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں کو 9دن جسمانی ریمانڈ پر رکھتے ہوئے  آلہ قتل برآمد کیے بغیر اصل ملزم کو جیل بھیج دیا ہےمقتول کی سالی صفیہ ریاض نامی نے مزید میڈیا کو بتایا کہ مقامی پولیس نے ملزمان پارٹی کے ساتھ سازباز کرکے ناقص تفتیش کرکے قتل کے اصل ملزم کو ریلیف دے رہی ہے ہم نے ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ او اور مقدمہ تفتشی جس نے ہم سے دوران تفتیش ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت بھی  وصول کی تھی اسکے خلاف سی پی او کو درخواست دے دی ہے اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم بھرپور احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردیں گئے دوسری جانب ایک صحافی کے سوال پر ورثاء نے بتایا کہ نمبردار خالد ستی ایک غریب پرور اور سچا انسان تھا اسکو صرف مسلم لیگ ن کی سپورٹ کرنے پر قتل کیا ہے اور ملزمان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے

Post a Comment

0 Comments