پروفیسر ڈاکٹر قادر مندوخیل کے زیر صدارت قومی اسمبلی کے خصوصی قائمہ کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے ایچ ای سی کو ایک ہفتہ کے اندرملک بھر کے تمام اساتذہ کے پروموشن پالیسی منظور کرنے کا حکم
اسلام آباد نمائندہ خصوصی۔ پروفیسر ڈاکٹر قادر مندوخیل کے زیر صدارت ۲۶ جولائی کو اسپیشل قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ھوا۔ قائمہ کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین نے ایچ ای سی کو ایک ہفتہ کے اندر ملک بھر کے تمام سرکاری یونیورسٹیز کے اساتذہ کے پروموشن پالیسی منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ خصوصی قائمہ کمیٹی نے ۲۴ جولائی کو معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایات دی تھی جس سے اساتذہ تنظیم اپوبٹا، فپواسا اور ایچ ای سی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ صدر اپوبٹا کے درخواست پر جناب قادر مندوخیل نے موجود کمزوریوں کو دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی۔
اجلاس میں اپوبٹا کے نمائیندگان، صدر ڈاکٹر سمیع الرحمان، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امتیاز احمد،سیکریٹری فنانس ڈاکٹر آصف جان، جے ایس جواد خان اور اسلام آباد چیپٹر اپوبٹا کے ڈاکٹر اقبال احمد اور ملک اختر حسین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ایچ ای سی کے نمائیندے بھی موجود تھے جن کی قیادت ڈی جی ناصر شاہ نے کی۔ کمیٹی نے ایچ ای سی کو حکم جاری کیا کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر ایچ ای سی آرڈینینس ۲۰۰۲ کے مطانق پچاس ہزار بی پی ایس اساتذہ کے لئےکمیشن سے پروموشن پالیسی کی منظوری کراکر تمام یونیورسٹیز کو مراسلہ ترسیل کرکے رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔ اپوبٹا کے نمئندہ گان نے اساتذہ کے مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر چئیرمین قائمہ کمیٹی اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایچ ای سی کمیشن بھی کمیٹی کے احکامات کے مطابق مسئلے کو جلد نمٹانے میں اپنا کردار ادا کریں گیں کیونکہ تعلیمی معیار اساتذہ کے وقار کیساتھ وابستہ ہے۔
0 Comments