سینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا الائٹیز کو پلاٹوں کے الائٹمنٹ لیٹر بھی دے دیئے گئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا الائٹیز کو پلاٹوں کے الائٹمنٹ لیٹر بھی دے دیئے گئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی


اسلام آباد ( نظام عدل نیوز ) ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد خان آفرید ی نے کہا ہے کہ آج سینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ الائٹیز کو پلاٹوں کے الائٹمنٹ لیٹر بھی دے دیئے گئے ہیں آج تمام ان تمام خاندانوں کے لیے خوشی کا دن ہے ۔ ان خیالات کاا ظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے سینٹ اپملائیز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے کاموں کو آغاز کیا اور الاٹیز میں لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقع پرسابق سینیٹر پیر صابر علی شاہ، سردار یعقوب ناصر ، ایم این اے شاہد ہ اختر ،چیئرمین سوسائٹی محمد علی اعظم ، سوسائٹی کے صدر شیرعلی، سرفراز بگٹی ، جنرل سیکرٹری شہزاد احمد شیخ، زاہد  عوان ،راؤ کامران ،ہلا ل الرحمان ، پرنس عمر و دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئر مین سینٹ مرزا محمد آفرید ی نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہے کہ سینٹ کے اپملائیز کی سوسائٹی کے کام کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہوں ۔ کافی عرصہ سے اس سوسائٹی کا کام رکا ہوا تھا آ ج ہم نے ان تمام متاثرین کو خوشی کی خبر دی ہے ۔ بہت جلد یہ تمام الائیٹز اپنے گھر وں میں آبا د ہوجائینگے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے چیئرمین محمد علی اعظم نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا ہواہے اب بہت جلد اس سوسائٹی کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہچائیں گے ۔ ایم این اے محترمہ شاہدہ اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور سینٹ کے ارکان نے اس سوسائٹی کے لیے خصوصی توجہ دی اور آج اس کا کام شروع ہو گیا ہے ۔ میں تمام الائٹیز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ سوسائٹی کے تما م ارکان اس سوسائٹی کو بنانے میں اپنی تمام ترتوانیاں استعمال کر کے بہت جلد الائٹیز کو ان کے گھر بنانے میں مدد فراہم کرینگے۔ تقریب کے اختتام پر تما م الائٹیز میں لیٹرزتقسیم کیے گئے ۔

Post a Comment

0 Comments