اسلام آباد چور ڈاکو چست وفاقی پولیس کی کارکردگی ٹھس ہو گئی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد چور ڈاکو چست وفاقی پولیس کی کارکردگی ٹھس ہو گئی

اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) 
شہریوں کے جان و مال گھر مال و اسباب کی حفاظت تو دور وفاقی پولیس اپنے گھر کی حفاظت سے بے خبر ,عوام کی رکھوالی کی دعویدار وفاقی پولیس اپنی اشیاء کی خود حفاظت نہ کر سکی ,موٹر سائیکل چور کی دلیری پولیس اہلکار کا موٹر سائیکل تھانہ کی حدود سے شف کر گیا ,تھانہ کراچی کمپنی کے مین گیٹ کے باہر متعلقہ تھانہ کے حوالدار کا قیمتی موٹر سائیکل چور دلیری سے لے اڑا ,کارکردگی ایسی کہ ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی نہ چور ملا نہ ہی اہلکار کا موٹر سائیکل ,وفاق کے تھانہ جات کے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہو گئے اہلکاروں کو نہ اندر کا پتہ نہ باہر کی خبر ,پولیس کے اعلی افسران کے لئے لمحہ فکریہ تمام تھانہ جات کی سکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے روانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کی ضرورت ہے

Post a Comment

0 Comments