اسلام آ باد نظام عدل نیوز / کیپیٹل پولیس تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے موثرکارروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے لا کھوں روپے مالیت کے آ ٹھ مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد، ملزم کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے موثر کارروائی کرتے ہوئے جدیدتکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے آ ٹھ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزم کی شنا خت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے متعددمقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلام آباد کے مختلف علا قوں سے مو ٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا "پکار- "15 پر اطلا ع کریں۔
0 Comments