نظام عدل نیوز / اسلام آباد سی پی او آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کیا جائے، پراپرٹی کے جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹے گئے مال کی برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سنگین نوعیت کے مقدمات اورکا رو مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،جو بھی آفیسر اپنے کام میں غفلت ولاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کرے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسرآ پر یشنز سہیل ظفر چھٹہ نے کرائم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلا س میں ایس ایس پی آ پر یشنز ملک جمیل ظفر، زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی، سی پی اوآ پر یشزنے تما م زونز کے کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے پوچھ گچھ کی، کمزور کارکردگی دکھانے والے افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی آفیسر اپنے کام میں غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی کرے گا اسے سخت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، تمام افسران خصوصا ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پرفارمنس دکھائیں، قتل کے مقدمات میں اشتہاری اور نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں،مقدمات کے چالان اور برآمدگی کی شرح میں اضافہ کیا جائے، زیرالتواءمقدمات کو یکسو کر کے رپورٹ بھجوائیں زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کریں، سنگین نوعیت کے مقدمات کا رو مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، سنیپ چیکنگ کے دوران صرف مشکو ک افراد کو چیک کریں، تما م ایس ایچ اوز اپنے اپنے علا قوں میں ڈیو ٹی سے قبل ایگل اسکو اڈ پر ما مو ر عملہ کو بر یف کر یں، پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا ئیں، منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈاو¿ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ کی مخلوق کی خدمت اور حفاظت کے لئے چنا گیا ہے، اس لئے ہر افسراپنے کام کو نیک نیتی اور مکمل دلچسپی کے ساتھ سرانجام دے، کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کروں گا، ہم عوام کے خادم ہیں اس لئے ان کی جان و مال کا تحفظ بھی ہمارا اولین فرض ہے۔
0 Comments