اسلام آباد ، زمین کی خریدوفروخت کے لیے ایف بی آر سے رجوع کرنا ہوگا نوٹیفکیشن جاری
ایف بی آر کے Eسیکشن 7 کے انتقال فارم کے بغیر بیع رجسڑی یا بیع زبانی انتقال نہیں ہوسکے گا اے ڈی سی آر کی طرف سے گزشتہ روز ہدایات جاری کردی گئیں ہیں
50لاکھ روپے سے زائد کی زمین کی رقم کا لین دین بذریعہ بینک ڈرافٹ ہوگا جسکے لیے بائع اور مشتری کا بینک اوکاونٹ ہونا بھی ضروری ہے،ذرائع
اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )اسلام آباد میں اب زمین کے انتقال کے لیے ایف بی آر سے رجوع کرنا ہوگا ایف بی آر کی طرف سے جاری انتقال کے لیے Eسیکشن 7 کا فارم ہونا ضروری قرار دے دیا گیا ای سیکشن 7 انتقال ایف بی آر کے فارم کے بغیر بیع زبانی اور بیع رجسڑی انتقال کا اندراج نہیں ہوگا جبکہ 50لاکھ روپے سے زائد کی زمین کی رقم کا لین دین بذریعہ بینک ڈرافٹ ہوگا جسکے لیے بائع اور مشتری کا بینک اوکاونٹ ہونا بھی ضروری ہےتفصیلات کے مطابق ریونیو ذرائع کا کہنا ہےکہ بیع زبانی اور بیع رجسڑی انتقال کے لیے ایف بی آر کی طرف سے جاری ای سیکشن 7 انتقال فارم کاہونا ضروری قرار دے دیا گیا ہے جسکے لیے اب زمین کے مالک کو ایف بی آر سے رجوع کرنا ہوگا جسکے بعد ہی زمین کو فروخت کرسکے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز جنجوعہ کی طرف سے ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تحصیلدار کے علاؤہ حلقہ ریونیو افسران اور پٹواریوں سمیت رجسڑی محرر کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں دوسری جانب 50لاکھ سے زائد زمین کی خریدوفروخت کا لین دین بذریعہ بینک ڈرافٹ کیا جائے گا جسکے لیے فریق اول اور دوم کا بینک اوکاونٹ ہونا بھی ضروری ہےگزشتہ روز ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد تحصیل آفس اسلام آباد کے نوٹس بورڈ پر نوٹس شہریوں کی رہنمائی کے لیے آویزں کر دیا گیا ہے جس پر واضع طور پر سائلین کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ بیع رجسڑی کے لیے ایف بی آر سے نیا انتقال فارم ای سیکشن 7 ساتھ لائیں جسکے بعد رجسڑی کا عمل مکمل کیا جائے گا
0 Comments