وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
نظام عدل نیوز /کابینہ نے 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی،کابینہ نے قومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخر کردی، جسے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ نے بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم، ای تحفظ بل 2023 اور پرسنل پروٹیکشن بل کی اصولی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے ای سی ایل میں مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کردی
وفاقی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کےفیصلوں کی بھی توثیق کی،وفاقی کابینہ کمیٹیز قانون سازی، انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی توثیق کردی،وفاقی کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئرباتھارٹی کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی منظوری بھی دے دی
0 Comments